ریکارڈ منافع ، سری لنکاکرکٹ بورڈنے کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں اضافہ کردیا

مالی نتائج حاصل ہونے کے سبب مالی سال 2018-2019کیلئے کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں34فیصد اضافہ کیاگیا

بدھ 23 مئی 2018 22:29

ریکارڈ منافع ، سری لنکاکرکٹ بورڈنے کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں اضافہ ..
کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) سری لنکن کرکٹ بورڈ نے گذشتہ سال خاطر خواہ منافع حاصل ہونے پراپنے کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں 34فیصد اضافہ کردیاہے۔گذشتہ سال کرکٹ میدانوں میں مایوس کن کارکردگی کے باوجود کرکٹ بورڈ کے کنٹریکٹ کی فہرست میں شامل 33کھلاڑیوں کو میچ فیسوں میں بھی اضافہ کردیاگیاہے۔سری لنکن کرکٹ بورڈ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ مالی سال میں بھرپور مالی نتائج حاصل ہونے کے سبب مالی سال 2018-2019کیلیے قومی کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں34فیصد اضافہ کیاگیاہے۔

گذشتہ ہفتے سری لنکن کرکٹ بورڈ نے 2017میں ہونے والے ریکارڈ منافع کا اعلان کیا تھاجوکہ 2.12ارب روپے تھا جوکہ گزشتہ سال کی نسبت 33گناہ زیادہ تھا۔سال 2016کا 6ارب روپے کا ریوینیو سال 2017میں تقریبادوگناہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

سرکاری حکام کے مطابق ریکارڈ منافع کی وجوہات میں 2017میں مصروف ترین شیڈیول تھا جس میں بھارت، بنگلہ دیش اور زمباوے نے ملک کادورہ کیاتھا۔

بتایا جاتاہے کہ بھارت کے دورے کے میچوں کے نشریاتی حقوق کا منافع مجموعی منافع کااہم حصہ بنا۔سری لنکا کرکٹ کے لیے منافع کی خبرہی بس اچھی ہے جبکہ میدان میں اس کی جانب سے 1996میں ورلڈ کپ جیتنے کے بعد سے گذشتہ سال بدترین تھا جس میں اسے بھارت سے سیریز میں شکست ہوئی ، نچلے نمبرپر آنے والی زمباوے کی ٹیم سے اسے ایک روزہ میچوں کی سیریز میں ہاردیکھناپڑی اور ٹیم چیمئنز ٹرافی سے بھی بہت جلد ہی باہر ہوگئی تھی۔