رویندرا جدیجا کی بیوی پر تشدد کرنیوالا پولیس اہلکار معطل

بدھ مئی 23:12

رویندرا جدیجا کی بیوی پر تشدد کرنیوالا پولیس اہلکار معطل
جام نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) وزیرا عظم آفس کے نوٹس لینے پر ایس پی پولیس جام نگر نے بھارتی کرکٹر رویندرا جدیجا کی اہلیہ ریوا پر تشدد کرنے والے 28سالہ پولیس کانسٹیبل سنجے آہیر کو معطل کردیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم آفس نے نوٹس لیتے ہوئے مقامی ممبر لوک سبھا دھرمیندراسن جدیجا کو طلب کرکے کہا کہ واقعہ پر سخت ایکشن لیا جائے جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے کانسٹیبل کو معطل کردیا اور اسے باقاعدہ گرفتار کر کے مقدمے کا بھی اندراج کرلیا۔ ایک روز قبل ریوا کی گاڑی اور موٹرسائیکل کی ٹکر پر سنجے آہیر نے تشدد کیا تھا۔