Live Updates

تحریک انصاف کی حکومت لڑکیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ، فاطمہ الفہری سکول ،وومن یونیورسٹی مردان اہم انقلابی اقدامات ہیں ، صوبے کے ستر سالہ دور میں خواتین کیلئے صرف ایک یونیورسٹی بنائی گئی تھی ، ہم نے پانچ سالہ دور میں 2خواتین یونیورسٹیاں قائم کیں جو اعلیٰ تعلیم کی جانب اہم سنگ میل ہیں ، یونیورسٹی کی بلڈنگ پر ہم نے تین سال پہلے کام شروع کیا مگر مخالفین کے سٹے آرڈر سے اس جگہ پر یونیورسٹی کی تعمیر میں رکاوٹ ڈالی گئی، ہم نے جتنے تعلیمی ادارے بنائے ان کو اپنے باپ دادا کے ناموں سے منسوب نہیں کیا، ہماری نیت اور سمت درست ہے ہم انشاء اللہ پاکستان کو ضرور ایک بہتر ملک بنائیں گے

صوبائی وزیر تعلیم و توانائی محمد عاطف کا فاطمہ الفہری سکول کے افتتاح اور وومن یونیورسٹی کے سنگ بناد کی تقریب سے خطاب

بدھ 23 مئی 2018 23:12

مردان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) صوبائی وزیر تعلیم و توانائی محمد عاطف خان نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی حکومت لڑکیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ،اس سلسلے میں فاطمہ الفہری سکول مردان اور ویمن یونیورسٹی مردان اہم انقلابی اقدامات ہیں ،پورے صوبے کے ستر سالہ دور میں خواتین کیلئے صرف ایک یونیورسٹی بنائی گئی تھی ،تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے پانچ سالہ دور میں خواتین کیلئے دو یونیورسٹیاں قائم کی ہیں جو اعلیٰ تعلیم کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے،ہم وومن یونیورسٹی کی بلڈنگ پر ہم نے تین سال پہلے کام شروع کیا تھا مگر مخالفین کے سٹے آرڈر سے اس جگہ پر یونیورسٹی کی تعمیر میں رکاوٹ ڈالی گئی، ہم نے جتنے تعلیمی ادارے بنائے ان کو اپنے باپ دادا کے ناموں سے منسوب نہیں کیا بلکہ ان کے نام یا تو علاقے کے نام پر رکھے گئے ،ان لوگوں کے نام پر جنہوں نے زندگی میں کچھ حاصل کیا ہو اور جن کی خاص کامیابیاں ، ہماری نیت اور سمت درست ہے ہم انشاء اللہ پاکستان کو ضرور ایک بہتر ملک بنائیں گے۔

(جاری ہے)

وہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے ہمراہ87کنال اراضی پر مشتمل 32کروڑ روپے کی لاگت سے بننی والے سکول فاطمہ الفہری سکول اور ڈھائی ارب روپے کی لاگت سے چھ سو کنال رقبے پر زیر تعمیر وومن یونیورسٹی مردان کے دورے کے موقع پر خطاب کررہے تھے۔اس موقع پر قومی اسمبلی کے رکن علی محمد خان،صوبائی اسمبلی کے اراکین افتخار علی مشوانی،طفیل انجم،کمشنر مردان ڈویژن ذاکر حسین آفریدی،ڈپٹی کمشنر محمد عثمان محسود ،وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر غزالہ یاسمین ،عبد الولی خان یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خورشید احمد،طلباء اور علاقہ عمائدین کی کثیر تعداد موجود تھی۔

عاطف خان نے کہاکہ وومن یونیورسٹی نی2016میں کام شروع کیا اس وقت صرف چھ شعبے تھے مگر آج گیارہ مختلف شعبہ جات میں طالبات تعلیم حاصل کررہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ مردان شہر کو تعلیم کے میدان میں ایک نمایاں مقام حاصل کرنے کیلئے گرلز کیڈٹ کالج مردان کا سنگ بنیاد رکھا تھا آج اللہ فضل و کرم سے گرلز کیڈٹ کالج مردان کی بین الاقوامی سطح پر پزیرائی کی جارہی ہے جبکہ 350کنال رقبے پر صوبے کی دوسری انجینئرنگ یونیورسٹی مردان میں تعمیر کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اسکے علاوہ کھیل کود کی سہولیات فراہم کرنے کی غرض سے مردان میں 402کنال اراضی پر پارک اور 32کروڑ روپے کی لاگت سے مردان بورڈ سپورٹس کمپلیکس تعمیر کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے جتنے بھی تعلیمی ادارے بنائے ہیں ان کو اپنے باپ دادا کے ناموں سے منسوب نہیں کیا بلکہ ان کے نام یا تو علاقے کے نام پر رکھے گئے اور ان لوگوں کے نام پر جنہوں نے زندگی میں کچھ حاصل کیا ہو اور جن کی خاص کامیابیاں ہو۔

انہوں نے کہاکہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا کام ہوتا ہے لوگوں کو تعلیم دینا ، روزگار دینا نہیں مگر سابقہ نااہل اور کرپٹ حکمرانوں نے اپنے رشتے داروں اور ورکرز کو روزگار دینے کے لئے انہیں تعلیمی اداروں میں بھرتی کیا جسے تعلیمی نظام انتہائی خراب ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے جتنے بھی تعلیمی ادارے بنائے ہیں سب میں میرٹ پر لوگوں کو بھرتی کیا گیا ہے اس لئے آج دن دگنی رات چوگنی ترقی کررہی ہیں۔محمد عاطف خان نے کہاکہ ہماری نیت اور سمت درست ہے انشاء اللہ پاکستان کو ضرور ایک بہتر ملک بنائیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات