ڈسٹرکٹ سپورٹس پشاور نے ماہ رمضان میں بھی کھیلوں کی سرگرمیاں جاری رکھنے کیلئے جامعہ پلان تشکیل دیدیا ، فلڈ لائٹس میں سپورٹس فیسٹول کرانیکا فیصلہ،کرکٹ،والی بال،ٹیبل ٹینس،فٹسال ،تھروبال کے مقابلے منعقد ہونگے ، جمشیدخان

بدھ 23 مئی 2018 23:13

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر پشاور نے سال بھر کی طرح ماہ رمضان میں بھی کھیلوں کی سرگرمیاں جاری رکھنے کیلئے جامعہ پلان تشکیل دیدیاہے جسکے تحت رات کی مصنوعی روشی میں سپورٹس فیسٹول 16رمضان سے منعقد کرایا جائیگا ،اس فیسٹول میں کرکٹ،والی بال،ٹیبل ٹینس،فٹسال ،تھروبال اورچک بال کے ٹورنامنٹس طہما س خان فٹ بال سٹیڈیم میں کھیلے جائینگے جبکہ بیڈمنٹن کے مقابلے اسلامیہ ماڈل سکول سردار کالونی میں منعقد ہونگے ۔

بروز بدھ میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے ڈی ایس اوپشاور جمشیدخان بلوچ کا کہناتھاکہ رمضان المبارک میں رات کے مصنوعی روشنی میں کھیلے جانیوالے اس فیسٹول کے انعقاد کا اصل مقصد ضلع پشاور میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو جاری رکھناہے تاکہ اس طرح نوجوانوں کوماہ رمضان میں بھی سپورٹس میں مشغول رکھاجاسکے ۔

(جاری ہے)

انکاکہناتھاکہ صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے ڈی جی جنیدخان،ڈپٹی کمشنر ڈاکٹرحامدشیخ اور ضلع ناظم محمد عاصم خان سمیت پوری انتظامیہ کی بھر پور تعاون اور سرپرستی سے ضلع بھر میں شعبہ کھیل کو فروغ دینے اور کھیلوں کے میدانوں کو آباد رکھنے کیلئے تیار کردہ سپورٹس کلینڈر کے مطابق مختلف کھیلوں کے مقابلو ں کا انعقاد کیا جارہاہے اوراس طرح رمضان المبارک مہینے میں بھی نوجوانوں کوتروایح کے بعد سپورٹس جیسی سرگرمیوں میں مشغو ل رکھنے کی غرض سے ضلعی سطح پر پہلافلڈ لائٹس ڈسٹرکٹ سپورٹس فیسٹول منعقد کرانے کا فیصلہ کرلیاہے اس حوالے سے کرکٹ،والی بال،ٹیبل ٹینس،فٹسال ،تھروبال،چک بال اور بیڈمنٹن کے ٹورنامنٹس کھیلے جائینگے،بیڈمنٹن کے مقابلے اسلامیہ ماڈل سکول سردار کالونی میں منعقد ہونگے جبکہ باقی تمام کھیلوں کے مقابلے طہماس خان فٹ بال سٹیڈیم میں کھیلے جائینگے ،فیسٹول کے اختتام پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد ہوگا جسکے مہمانان خصوصی ڈی جی سپورٹس جنیدخان،ضلع ناظم محمد عاصم خان اور ڈپٹی کمشنر پشاور ڈاکٹر حامدشیخ ہونگے، انہوںنے کہاکہ اس فیسٹول کے کامیاب انعقاد کیلئے مختلف ارگنائزنگ کمیٹیاں تشکیل دیکر تیاریاں شروع کردی ہیں۔