ماہ رمضان میں گراں فروشی و ذخیرہ اندوی کسی صورت بر داشت نہیں کی جائیگی ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چارسدہ

بدھ مئی 23:13

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چارسدہ خان محمد اور ایڈیشنل اے سی محمد عمر خان نے کہا ہے کہ ماہ رمضان میں گراں فروشی اورذخیرہ اندوی کسی صورت بر داشت نہیں کی جائیگی ۔ گوشت کا سرکاری ریٹ 300روپے مقرر کیا گیا ہے ۔سرکاری نرح سے زیادہ وصول کرنے والے قصائیوں کو جیل بھیج دیا جائیگاجبکہ بھاری جرمانے بھی وصول کئے جائینگے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نستہ ، سرڈھیری اور چارسدہ بازار کے ددورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دکانداروں کو چاہیے کہ وہ عوام کو سستی اور معیار ی اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنائیں ،غیر معیاری اور زائد المیعاد اشیاء کی فروحت کسی صورت بر داشت نہیں کی جائیگی ۔ خلاف ورزی کرنے والے دوکانداروں کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائیگی اور اس سلسلے میں کسی قسم کی سیاسی دبائو یا سفارش قابل قبول نہیں ہو گی ۔

انہوں نے قصائیوں کو وراننگ دی کہ سرکاری نرح 300روپے فی کلو سے زیادہ قیمت پر گوشت فروحت کرنے والے قصائیوں کو سیدھا جیل بھیج دیا جائیگا جبکہ ان پر بھاری جر مانے بھی عائد کئے جائینگے ۔ اس موقع پر انہوں نے نستہ ، سرڈھیری بازار اور چارسدہ بازار میں مختلف اشیائے خورد و نوش کے قیمتوں کا جائزہ لیا ۔

متعلقہ عنوان :