چارسدہ،فلاحی تنظم کے زیراہتمام 100 غریب و نادار خاندانوں میں رمضان فوڈ پیکج تقسیم کیا گیا

خادم ویلفیئر سوسائٹی کی طرف سے یہ فلاحی کام ایک قابل تقلید اور لائق تحسین قدم ہے ، ڈپٹی کمشنر منتظر خان

بدھ 23 مئی 2018 23:13

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) خادم ویلفیئر سوسائٹی چارسدہ کے زیراہتمام 100 غریب و نادار خاندانوں میں رمضان فوڈ پیکج تقسیم کیا ، اس حوالے سے خادم ویلفیئر سوسائٹی کے ضلعی دفتر میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر منتظر خان نے خادم ویلفیئر سوسائٹی کی طرف سے 100 خاندانوں میں رمضان فوڈ پیکج تقسیم کیا،فوڈ پیکج آٹا ، گھی ، دال ، لوبیا، چینی ، چاول ، چائے ، مصالحہ ،مشروبات اور کھجور پر مشتمل تھا ۔

تقریب سے خطاب کر تے ہوئے ڈپٹی کمشنر چارسدہ منتظر خان ، اپو زیشن لیڈر تحصیل کونسل خیر محمد اور خادم سوسائٹی ضلع چارسدہ کے چیئرمین نے کہا کہ خادم ویلفیئر سوسائٹی کا رمضان المبارک کے مقد س مہینے میں یتیموں ، بیوائوں اور مسکینوں کو فوڈ پیکجز کی معاشرے میں ایثار اور تعاو کا جذبہ پیدا کرنا چاہتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ معاشرے کے اصلاح کیلئے خادم ویلفیئر سوسائٹی اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائینگے ۔

ڈپٹی کمشنر منتظر خان نے کہا کہ خادم ویلفیئر سوسائٹی کی طرف سے یہ فلاحی کام ایک قابل تقلید اور لائق تحسین قدم ۔انہوں نے کہا کہ غریبوں کی داد رسی اور ان سے تعاون کا درس دین اسلام دیتا ہے ۔ انہوں نے چیئرمین خادم ویلفیئر سوسائٹی محمدفیاض کی کو ششوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ بحیثیت ڈپٹی کمشنر میں خادم ویلفیئر سوسائٹی کو اصلاح معاشرہ کیلئے اٹھنے والے تمام اقدامات اور تقریبات میں سپورٹ کر تا رہونگا۔

متعلقہ عنوان :