Live Updates

بشام میں مہنگائی نے روزہ داروں کی چیخیںنکال دیں، انتظامیہ خاموش، عوام پریشان

بدھ 23 مئی 2018 23:13

بشام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) بشام میں مہنگائی نے روزہ داروں کی چیخیںنکال دیں، انتظامیہ خاموش ، تحصیل بشام و ضلعی انتظامیہ کی گرفت ڈھیلی پڑ گئی، شدید ترین مہنگائی نے شہریوں کو ہکا بکا کر دیا، رمضان المبارک کو تاجروں نے ثواب کے بجا ئے کمائی کا مہینہ بنا دیا ، اشیاء خورد نوش کی قیمتوں نے غریب شہرویوں سے جینے کا حق بھی چین لیا۔

تفصیلا ت کے مطابق شانگلہ کے مرکزی شہر بشام می بشام میں مہنگائی نے روزہ داروں کی چیخیںنکال دیں، بد ترین مہنگائی اور ریٹس کو کنٹرول کر نے کے بجا ئے تحصیل بشام و ضلعی انتظامیہ خاموش تما شائی بن گئے ہیں اور اپنے دفاتر سے باہر انے کی زخمت تک نہیں کر تے، تحصیل بشام و ضلعی انتظامیہ کی گرفت ڈھیلی پڑ گئی ہیں جس کی وجہ سے تاجروں کو من پسند ریٹ پر اشیاء بھیجنے کیلئے کھلی چھٹی مل گئی ہیں، شدید ترین مہنگائی نے شہریوں کو ہکا بکا کر دیا ، بشام جو کہ ضلع شانگلہ کا سب سے بڑا تجارتی مرکز ہے مگر بد ترین مہنگائی کی وجہ سے شہری ششد رہ گئیں ہے اور قوت خرید کو دیکھتے ہو ئے ہکا بکا ہو گئیں، رمضان المبارک کے مقد س مہینے میں گوشت کے علا وہ دیگر روز مرہ اشیاء سبزی ، فروٹ وغیرہ بھی حد سے تجاوز کر گئے ہیں تاہم اس کے باوجود ضلعی انتظامیہ کی گرفت ڈھیلی پڑ گئی ہیں اور کھلی چھٹی دیکر بازار میں لوٹ مار جیسا صورتحال بر قرار ہے، جس پر عوا می و سما جی حلقوں میں سخت تشویش کی لہر پائی جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

عوام نے خبر دار کیا کہ اگر تحصیل انتظامیہ و ضلعی انتظامیہ نے بشام میں اشیاء خورد نوش کی قیمتوں کو کنٹرول کر نے کامیاب نہ ہو ئے تو ان کے خلاف سخت ترین احتجاج کریں گے جس کی تمام تر ذمہ دار انتظامیہ ہو گی۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات