Live Updates

لویر دیر، محکمہ فوڈ کاخال اور رباط بازار میں مہنگائی مافیہ کیخلاف کریک ڈاون ، 15 قصابوں اور دودھ فروشوں کو جرمانے

بدھ 23 مئی 2018 23:15

لویر دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) محکمہ فوڈ نے خال اور رباط بازار میں مہنگائی مافیہ کیخلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے 15 قصابوں ، دودھ فروشوں اورپیکری اور فروٹ سبزی فروشوں کو جرمانہ کیے ، اس سلسلے میں اسسٹنٹ فوڈکنٹرول سید نواز نے عوامی شکایات اور رمضان المبارک میں چیک اینڈبلینس کو یقینی بنانے کے غرض ، لیوی اور پولیس کے نفری کے ہمرا خال بازاراور رباط کے مختلف مارکیٹوںمیںکریک ڈاون کرتے ہوئے مقررہ ریٹ سے ذیادہ وصول کرنے پر ، نر خنامے نہ رکھنے ، صفائی کی ابتر صورتحال پر پندرہ قصاب ، دودھ اور فروٹ فروش کو خلاف ورزی پر جرمانہ کرکے انکے خلاف فوڈ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے، اس موقع پر اسسٹنٹ فوڈ کنٹرول سید نوازنے تاجروں اور دکاندانوں کو انتبہ کیا کہ ماہ صیام کے دوران ذخیرہ اندوزی اور مہنگائی سے گریز کرئے بلکہ مناسب منافع کے ساتھ روزمرہ اشیاء فروخت کرکے روزہ داروں کو ماہ صیام میں ریلیف فراہم کرئے ، انہوں نے کہاکہ ماہ رمضان میں روزمرہ اشیاء کی چیک اینڈ بیلنس کیلئے ڈپٹی کمشنر افس میں باقاعدہ کمپلینٹ سیل قائم کیا ہے جہاں شہری اپنے شکایات فوری درج کر سکتے ہیں ، انہوں نے قصابوں کو بھی تاکید کی کہ سرکاری ریٹ پر گوشت فروخت کرئے بصورت دیگر ضلعی انتظامیہ انکے خلاف سخت قانونی کاروائی کریگی۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات