بالاکوٹ شہر میں پانی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے ٹیوب ویل کا کام ،ماہ رمضان میں ہی پانی کی سپلائی شروع ہو جائیگی، ضلع ناظم

بدھ مئی 23:15

بالاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) سٹی کونسل بالاکوٹ کے ناظم اسد قذافی نے کہا ہے کہ بالاکوٹ شہر میں پانی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے ٹیوب ویل کا کام مکمل ہو گیا ہے ، ماہ رمضان میں ہی ٹیوب ویل سے پانی کی سپلائی شروع ہو جائیگی۔بروز بدھ انہوں نے کا مجھے اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہے انشاء اللہ عوامی امیدوں اور توقعات پر پورا اتروں گا ۔

انہوں نے کہا کہ انہیں نمود ونمائش کا کوئی شوق نہیں جو کام بھی کیا یا جس بھی منصوبے پر کام کر رہے ہیںوہ خالصتاًً اللہ کی رضا کی خاطر کیا۔ انہوں نے کہا کہ بالاکوٹ شہر کا دیرینہ اور اہم مسئلہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا تھا جسے انہوں نے اپنی کونسل کے ممبران کے ساتھ مل کر حل کر دیا ہے،میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سٹی کونسل بالاکوٹ کے ناظم اسد قذافی کا کہنا تھا کہ خدمت انسانیت سے بڑھ کر دُنیا میں کوئی چیز نہیںاور یقینااس کارخیر میں حصہ لینے والے دین اور دُنیا دونوں میں سُرخرو ہوں گے،معاشرے کے ان طبقات جو مختلف مشکلات، تکالیف اور مصیبتوں سے دوچار ہیں ان کے دکھوں کی امداد کے لئے ہمیں خود بخود آگے بڑھ چڑھ کر کام کرنا ہوگا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارا دین مکمل ضابطہ حیات ہے جس میں سب سے زیادہ زور حقوق العباد پر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جو لوگ زندگی کی اس حقیقت کو جان لیتے ہیں وہ خدمت انسانیت کو ہی اپنا شعار بنالیتے ہیں،اسد قذافی نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ بالاکوٹ خاص کر ان کی سٹی کونسل کے افراد ایک دوسرے کے حقوق کا خیال رکھتے ہیں اور ان کیلئے یہ اًمر خوش آئند ہے کہ بالاکوٹ میں دکھی انسانیت کا جذبہ رکھنے والے افراد بڑی تعداد میں موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :