قو می اسمبلی ، اپو زیشن ار کان کی با ت کر نے کیلئے ما ئیک نہ ملنے پر ڈپٹی اسپیکر کوکو رم نشاندہی کی دھمکیاں

بدھ 23 مئی 2018 23:16

اسلام آ با د (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) قو می اسمبلی کے اجلاس میں اپو زیشن ار کان نے با ت کر نے کیلئے ما ئیک نہ ملنے پر ڈپٹی اسپیکر قو می اسمبلی سے کو رم کی نشا ند ہی کر نے کی دھمکیاں دیتے رہے ، بدھ کو قو می اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو وقفہ سوا لات کے دوران سوال کر نے والے ار کان ایوان میں مو جود نہیں تھے جس کے با عث وقفہ سوالات جلد ہی سپیکر نے نمٹا دیا ، پا کستان تحر یک انصاف کی رکن اسمبلی شیر یں مز اری نے ظنز کر تے ہو ئے کہا کہ نہ سوال کر نے والے ہیں اور نہ ہی جواب دینے والے، سپیکر نے کہا کہ یہ اب تک کا سب سے مختصر وقفہ سوا لات تھا ، ایک اور مو قع پر پا کستان پیپلز پا رٹی کے رکن اسمبلی ر میش لا ل نے کہا کہ ہما رے قا ئد ین ایوان میں مو جود نہیں ہیں، جس پر سپکر نے انہیں جواب دیتے ہو ئے کہا کہ آ پ اعجاز جا کھرا نی کی با ت کر رہے ہیں وہ تو اپو زیشن لیڈر خو رشید شاہ کو ما نتے ہی نہیں ہیں، بعد ازا ں رمیش لال نے کو رم کی نشا ند ہی کر دی جس کے با عث تقر یبا ایک گھنٹہ کیلئے اجلاس ملتوی ر ہا، اجلاس شروع ہو نے کے بعد بھی نقطہ اعترا ض پر با ت کر نے کا موقع نہ ملنے پریو سف تا لپور سمیت دیگر ار کان کو رم کی نشا ند ہی کر نے کا عند یہ دیتے رہے جس پر ڈپٹی اسپیکر مجبورا ان ار کان کو با ت کر نے کا موقع فرا ہم کر تے رہے اور یو ں اجلاس کی کا روا ئی آ گے بڑ ھتی رہی تا ہم بعد ازا ں کو رم کی نشا ند ہی سے بچنے کیلئے ایجنڈے کی کا روا ئی پو ری کیئے بغیر ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس ملتوی کر دیا۔

متعلقہ عنوان :