مراد علی شاہ جب سی ایم کے عہدے سے ہٹیں گے تو ان کا سندھ میں انڈوں اور ٹماٹروں سے استقبال ہوگا،مقدس ایوان میں سچ بولنے کا حلف لینے والے وزیراعلیٰ جھوٹ کے ڈگری ہولڈر بن چکے ہیں،مراد علی شاہ آصف زرداری کے اے ٹی ایم اور ریکوری ایجنٹ کا کام سرانجام دے رہے ہیں

تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء و سابق وزیراعلیٰ سندھ لیاقت علی جتوئی کا بیان

بدھ 23 مئی 2018 23:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء و سابق وزیراعلیٰ سندھ لیاقت علی جتوئی نے کہا کہ مراد علی شاہ سندھ کے لیے ایک خوفناک وزیراعلیٰ بن چکے ہیں مراد علی شاہ نے اپنے دور میں سندھ کو لوٹ کر آصف زرداری اور فریال ٹالپر کے قدموں میں رکھ دیا ہے مراد علی شاہ اور دیگر وزراء نے باربار مقدس ایوان کی توہین عوام سے جھوٹ بول کرکی مراد علی شاہ جھوٹ بولنے کے ڈگری ہولڈر بن چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

بدھ کو کراچی میں جتوئی ہائوس سے جاری کردہ بیان میں سابق وزیر اعلیٰ سندھ لیاقت علی جتوئی نے کہا کہ مراد علی شاہ نے گذشتہ روز ایوان میں کھڑے ہوکر کہا کہ کسی نے سندھ کی ترقی دیکھنی ہے تو میرے ساتھ چلے اس قسم کے بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس گرمی میں پیپلزپارٹی والوں کو ہوش نہیں رہا پوری سندھ اپنی جگہ مگر گڑھی خدا بخش بھی اس وقت آصف زرداری اور ان کے ٹولے سے پناہ مانگ رہا ہے اقتدار میں آکر مراد علی شاہ پر عوام سے جھوٹ بولنے اور ایوان کی توہین کرنے کامقدمہ چلائیں گے ترقی سندھ میں تو نہیں مگر بلاول ہائوس میں ضرور ہوئی ہے وزیراعلیٰ میں نہ فرض شناسی رہی ہے نہ اخلاقیات مراد علی شاہ پروٹوکول واپسی کا انتظار کریں پھر سندھ میں ترقی دیکھنے چلیں گے انڈے ڈنڈے اور ٹماٹر سے مراد علی شاہ کا استقبال ہوگا اگر اپوزیشن آئینہ دکھاتی ہے تو ایوان کی توہین کی رٹ لگ جاتی مگر پچھلے دس سالوں سے پیپلزپارٹی اس ایوان کو ڈھال بناکر جھوٹ اور کرپشن میں مصروف ہے مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ نہیں درباری اعلیٰ آصف زرداری ، فریال ٹالپر ہیں مراد علی شاہ ایوان میں یہ بھی بتاتے کے ان کے اپنے گائوں کے لوگ پینے کے پانی سے محروم ہیں دور دور سے لوگ پانی بھرنے جاتے ہیں سندھ میں کوئی ایسا ادارہ نہیں بچا جس میں پیپلزپارٹی نے اپنا حصہ مقرر نہ کیا ہوا ہو پیپلزپارٹی سندھ کے لوگوں کا خون چوس رہی ہے اقتدار میں آکر سندھ کی عوام کی محرومیاں دور کریں گے اور پیپلزپارٹی کے لٹ مار گروپ سے سندھ کے عوام کی جان چھڑائیں گے ۔