بھارت،دارالحکومت میں پانی کی قلت، کانگریس کا مٹکا توڑ مظاہرہ

کجریوال حکومت واٹر مافیا سے ساز باز کر کے پانی بیچ رہی ہے،کانگریس کا الزام

بدھ 23 مئی 2018 23:16

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پانی کی شدید قلت کے باعث کانگریس نے عام آدمی پارٹی کے خلاف مٹکا توڑ مظاہرہ کیا،کانگریس نے کجریوال حکومت پر واٹر مافیا سے ساز باز کا الزام عائد کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی داراحکومت نئیدہلی میں پانی کی قلت اور عدم سپلائی پر کانگریس پارٹی نے عام آدمی پارٹی حکومت کیخلاف مٹکا پھوڑمظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے کیجریوال حکومت پر پانی مافیاوں سے ساز باز کا الزام لگایا۔ڈی پی سی سی صدر اجے ماکن نے کہا کہ پانی مافیا سے حکومت ملی ہوئی ہے۔ کانگریس پارٹی حکومت کے خلاف اپنے کارکنوں کے ساتھ سڑکوں پر اتر آئی ۔ راجندر نگر میں حکومت کیخلاف مٹکا پھوڑ مظاہرے کے دوران اجے ماکن نے کہا کہ عوام کے حصے کا پانی فائیو اسٹارہوٹلوں کو سپلائی کیا جارہا ہے۔ شیلادکشت کے دور اقتدار میں ہریانہ پانی فراہم کرنے میں آنا کانی کرتا تھا لیکن کبھی قلت نہیں ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ کیجریوال حکومت اپنی ناکامی چھپانے کیلئے ہریانہ حکومت سے تنازع کی بات کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :