بھارت،ملک میں سیاسی چپقلش،آئین اور جمہوری نظام کو خطرات لاحق

موجودہ غیر مستحکم سیاسی ماحول جمہوری اقدار کیلئے خطرہ بن چکا ہے،آرک بشپ

بدھ 23 مئی 2018 23:18

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) آر ک بشپ انل کاوٹو نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی چپقلش سیبھارتی آئین اور جمہوری نظام کو خطرات لاحق ہیں، موجودہ غیر مستحکم سیاسی ماحول جمہوری اقدار کیلئے خطرہ بن چکا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں دہلی کے آر ک بشپ انل کاوٹو نے کہا کہ ملک میں سیاسی چپقلش سے ہندوستانی آئین اور جمہوری نظام کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے پیروکاروں سے پرارتھنا مہم کی اپیل کی ۔ بشپ نے تمام مذہبی رہنماوں سے کہا کہ ملک کے سیاسی حالات ٹھیک نہیں۔2019کے عام انتخابات کے پیش نظر خصوصی دعا کرنی چاہئے۔موجودہ غیر مستحکم سیاسی ماحول جمہوری اقدار کیلئے خطرہ بن چکا ہے۔ ہر انتخابات کے بعد نئی حکومت وجود میں آتی ہے ۔بشپ نے اپنے آبا ئو اجداد اور آئین کی حفاظت ، مساوات اور بھائی چارے کی تلقین کی۔

متعلقہ عنوان :