ہونڈارس، طیارہ حادثہ،6افراد زخمی

طیارہ رن وے سے پھسل کر نیچے اترااور ٹوٹ کر دو حصوں میں تقسیم ہو گیا

بدھ مئی 23:18

تیگوسی گلپا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) وسطی امریکی ملک ہونڈوراس میں ایک چھوٹے طیارے کے حادثہ میں چھ افراد زخمی ہو گئے،طیارہ رن وے سے پھسل کر نیچے اتر گیا اور ٹوٹ کر دو حصوں میں تقسیم ہو گیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق وسطی امریکا کے ملک ہونڈوراس میں ایک چھوٹے طیارے کے حادثہ میں چھ افراد زخمی ہو گئے، میڈیا کے مطابق زخمی امریکی شہری ہیں۔اطلاعات کے مطابق طیارہ امریکا کے شہر آسٹن سے ہونڈوراس کے دارالحکومت تیگوسی گلپا جا رہا تھا۔ نجی کمپنی کا طیارہ رن وے سے پھسل کر نیچے اتر گیا اور ٹوٹ کر دو حصوں میں تقسیم ہو گیا۔ طیارے پر عملے کے ارکان سمیت چھ افراد سوار تھے جنہیں ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :