چین ، شراب پی کر گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف کریک ڈائون

گلیوں، کھانے پینے اور تفریحی مقامات پر بھرپور توجہ دی جائے،وزارت پبلک سیکیورٹی

بدھ 23 مئی 2018 23:18

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) ٹریفک پولیس نے رات کو شراب پی کر گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف مہم کا آغاز کردیا ہے ، اس کا مقصد ٹریفک حادثات کی روک تھام ہے کیونکہ رات کو شراب پی کر گاڑیاں چلانے والے نہ صرف غل غپاڑہ کرتے ہیں بلکہ حادثات کا باعث بھی بنتے ہیں ۔

(جاری ہے)

حالیہ گرمی کے موسم میں لوگ رات کو عام طور پر گھروں سے باہر نکلتے ہیں لیکن شراب پی کر گاڑیاں چلانے والے ان کیلئے خطرے کا باعث بن جاتے ہیں ۔ چین کی وزارت پبلک سیکیورٹی کی وزارت نے مقامی ٹریفک انتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ گلیوں اور ان سے ملحقہ علاقوں کھانے پینے اور تفریحی مقامات پر بھرپور توجہ دیں اور نشہ میں دھت گاڑیاں چلانے والوں پر گہری نظر رکھیں تاکہ وہ کسی حادثے کا باعث نہ بنیں ۔