چین میں چائے کی پانچ روزہ بین الاقوامی نمائش ختم ہوگئی

نمائش میں 100ٹن سے زیادہ چائے فروخت ہوئی،4ہزار معاہدے ہوئے 1500سے زیادہ چینی اور غیر ملکی کاروباری شخصیات نے شرکت کی ،چینی ذرائع ابلاغ

بدھ مئی 23:22

ہانگ ژو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) چین کی دوسری بین الاقوامی چائے کی نمائش کے موقع پر چائے کی تجار ت میں زبردست اضافہ ہوا ۔چائے کے 103ملین یوآن (16.2ملین ڈالر)) کے سودے ہوئے ۔گزشتہ سال یہ سودے صرف 67.8ملین یوآن کے ہوئے تھے ۔

(جاری ہے)

نمائش میں 4 ہزار سے زیادہ چائے کی خریداری کے معاہدے بھی ہوئے اور پانچ دنوں کے دوران اس نمائش میں 100ٹن سے زیادہ چائے فروخت ہوئی ۔ چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس نمائش میں 1500سے زیادہ چینی اور غیر ملکی کاروباری شخصیات نے شرکت کی جبکہ ایک لاکھ 50ہزار سے زیادہ افراد نمائش دیکھنے کیلئے آئے ۔ نمائش مشرقی چین کے صوبے ژی جیانگ کے دارالحکومت ہانگ ژو میں پانچ روز جاری رہنے کے بعد گزشتہ روز اختتام پذید ہوگئی ۔

متعلقہ عنوان :