فٹبال ورلڈ کپ کی آمد پر روس نے پہلا پلاسٹک نوٹ جاری کردیا

بدھ 23 مئی 2018 23:22

فٹبال ورلڈ کپ کی آمد پر روس نے پہلا پلاسٹک نوٹ جاری کردیا
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) فیفا کے تحت منعقد ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کے آغاز میں ایک ماہ سے بھی کم وقت رہ گیا۔ روسی سینٹرل بینک نے ورلڈ کپ کو یادگار بنانے کے لئے پہلی بار پلاسٹک کا کرنسی نوٹ جاری کردیا۔

(جاری ہے)

سو روبل کے یادگاری نوٹ میں اسٹار گول کیپر سمیت بچے کی تصویر ہے۔ دوسری جانب روسی نقشے والی فٹبال موجود ہے۔ماسکو یونیورسٹی کے طلبہ کو ورلڈ کپ فین زون کی تیاری بالکل اچھی نہیں لگی۔ کیمپس میں فین کلب بنانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ یونیوسٹی میں دکانوں اور دیگر تعمیرات کو روکا جائے۔