لاہور ہائیکورٹ میں اراکین اسمبلی کیلئے کاغذات نامزدگی فارم سے متعلق کیس کی سماعت

حکومتی وکیل نے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی

بدھ 23 مئی 2018 23:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ میں اراکین اسمبلی کیلئے کاغذات نامزدگی فارم سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران حکومتی وکیل نے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں ارکان اسمبلی کیلئے کاغذات نامزدگی فارم سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، درخواست گزار کے وکیل سعد رسول نے کہا کہ پارلیمنٹ کوامیدواروں کے کاغذات نامزدگی فارم بنانے کااختیارنہیں، پارلیمنٹ نے الیکشن کمیشن کے اختیارات استعمال کئے،وکیل درخواست گزار کا کہناتھا کہ نئے کاغذات نامزدگی فارم کے تحت جرائم پیشہ افرادبھی الیکشن لڑسکتے ہیں،عدالت سے استدعا ہیے کہ عدالت کاغذات نامزدگی کے فارم کوکالعدم قراردیا جائے عدالت نے حکومتی وکیل سے استفسار کیا کہ بتائیں کس قانون کے تحت حکومت نے کاغذات نامزدگی کے فارم بنائے اس پر حکومتی وکیل نے جواب میں کہا کہ جواب جمع کرانے کیلئے مہلت دی جائے،عدالت نے وکلاکو 29 مئی تک جواب جمع کرانے کی مہلت دیدی۔