وزیر اعلی پنجاب نے دریائے جہلم پر تعمیر ہونیوالے 2100 فٹ ہائی لیول برج کا افتتاح کردیا

پل کی تعمیر سے لیہ‘ بھکر‘ ڈیرہ غازی خان سمیت سمیت دیگر اضلاع تک رسائی بھی آسان ہوگی

بدھ 23 مئی 2018 23:24

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) ضلع سرگودھا اور خوشاب کی 27 لاکھ سے زائد آبادی کو بہتر سفری سہولتوں کی فراہمی کیلئے 3 ارب روپے سے زائد کی لاگت سے دریائے جہلم پر تعمیر ہونیوالے 2100 فٹ ہائی لیول برج کا افتتاح وزیر اعلیٰ پنجاب نے کردیا جس کی کل لمبائی 25.

(جاری ہے)

54 کلو میٹر ہے پل کی چوڑائی 28 فٹ جبکہ دونوں اطراف 5-5 فٹ کے فٹ پاتھ بھی رکھے گئے ہیں سڑک کی چوڑائی 24 فٹ اور پیلز کی تعداد 30 ہے اس پل کی تعمیر سے ساہیوال کو سیلاب سے بچانے میں بھی مدد ملے گی جبکہ پل کی تعمیر سے نور پور تھل اور سرگودھا کے درمیان تقریباً 40 کلو میٹر کا فاصلہ کم ہوگا اس پل کی تعمیر سے لیہ‘ بھکر‘ ڈیرہ غازی خان سمیت سمیت دیگر اضلاع تک رسائی بھی آسان ہوگی۔