Live Updates

عمران خان لوٹوں کے سر پر وزیر اعظم بننے کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں، ڈاکٹر حسیب بھٹی

بدھ 23 مئی 2018 23:25

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) حلقہ این اے 91 سے قومی اسمبلی کے امیدوار ڈاکٹر حسیب احمد بھٹی نے کہا ہے کہ عمران خان لوٹوں کے سر پر وزیر اعظم بننے کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں نواز شریف اپنی ذات کیلئے ملکی سلامتی دائو پر لگا رہے ہیں جبکہ عمران خان پرانے لوٹوں کیساتھ نئے پاکستان کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں یہ سیاسی مسافر ہیں جن کی منزل عوامی خدمت نہیں بلکہ اسلام آباد ہے وہ اسلام آباد میں جانے کیلئے کسی بھی پارٹی کو جوائن کرسکتے ہیں پی ٹی آئی کا سیاسی مستقبل لوٹوں کی وجہ سے تاریک ہے ڈاکٹر حسیب احمد بھٹی نے کہا کہ جو لوگ پیپلز پارٹی کو ختم کرنے کا خواب دیکھ رہے ہیں جب پیپلز پارٹی کا پروگرام آئیگا تو سب حیران رہ جائینگے ڈاکٹر حسیب احمد بھٹی نے کہا کہ حلقہ این اے 91 پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے اور یہاں سے پیپلز پارٹی ہی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات