صوبہ پنجاب میں اربن ڈویلپمنٹ سیکٹر کی ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے 4 ارب روپے سے زائد کی منظوری دے دی گئی

بدھ 23 مئی 2018 23:25

لاہو ر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2017-18 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کی67ویںاجلاس میں اربن ڈویلپمنٹ سیکٹر کی2 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 4 ارب 61کروڑ 23لاکھ 60 ہزار روپے کی منظوری دی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی سہو سمیت صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران ، اسسٹنٹ چیف (کوآرڈینیشن ) پی اینڈ ڈی حافظ محمد اقبال اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

صوبائی ورکنگ پارٹی کی67ویں اجلاس میںجن2ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں ملتان میں بوسیدہ سیور کی بہتری و تبدیلی (فیز II) کیلئے 2 ارب 16 کروڑ 80 لاکھ روپے اور ڈسپوزل سٹیشن چونگی نمبر 9 کی شمالی بائی پاس ملتان منتقلی کیلئے 2 ارب 44 کروڑ 43لاکھ 60 ہزار روپے شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :