اٹک کے نواحی گائوں ہمک تھانہ باہترتحصیل فتح جنگ قتل کی لرزہ خیز واردت

معمولی تنازعے پرایک شخص نے فائرنگ کر کے اپنی بیوی ، خالہ اور سالی کو قتل کر دیا جبکہ ایک خاتون رشتہ دار شدید زخمی ہو گئی

بدھ 23 مئی 2018 23:25

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) اٹک کے نواحی گائوں ہمک تھانہ باہترتحصیل فتح جنگ قتل کی لرزہ خیز واردات ایک شخص نے فائرنگ کر کے اپنی بیوی ، خالہ اور سالی کو جان سے مار دیا جبکہ ایک خاتون رشتہ دار شدید زخمی ہو گئی ملزم خالد محمود نے معمولی سے تنازعے پر تین افراد کی جان لے لی جبکہ ملزم نے جائے وقوعہ سے فرار ہونے کی کوشش کی جسے ہمک گائوں کے لوگوں نے قابو کر کے پولیس حوالے کر دیا پولیس ذرائع کے مطابق خالد محمودجوکہ مرزا گائوں اٹک کا رہائشی تھا اور ویلڈنگ کا کام کرتا تھا خالد محمود نے اپنی بیوی عظمیٰ بی بی ، فہمیدہ بی بی زوجہ دریا خان (سالی)، تسلیم بی بی زوجہ محمد ریاض (خالہ)کو قتل کر دیا جبکہ عابدہ بی بی کو زخمی حالت میں طبی امداد کیلئے سی ایم ایچ اٹک بھیج دیا گیا تینوں لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال فتح جنگ پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کر دیاگیا ہے معززین علاقہ کے مطابق خا لد محمود نے اسی گائوں میں کچھ عرصہ قبل ایک خاتون کو قتل کیا تھا جس کی سزا جیل سے بھگتنے کے بعد وہ اپنے سسرال میں واپس آنا چاہتا تھا لیکن ہمک تھانہ باہتر کے لوگوں نے اسے گائوں نہ آنے دیا ۔