مسلم لیگ ن ضلع بھکر سے وفاقی پالیمانی سیکرٹری داخلہ وایم این اے ڈاکٹر محمد افضل ڈھانڈلہ ،ایم پی اے عامرعنایت شہانی اور ایم پی اے ملک غضنفرعباس چھینہ بھی کھلاڑی بن گئے

بنی گالہ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد مسلم لیگ ن کو چھوڑکرپی ٹی آئی میں باضابطہ شمولیت اختیار کر لی

بدھ مئی 23:25

دریاخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) مسلم لیگ ن کے ضلع بھکر سے وفاقی پالیمانی سیکرٹری داخلہ وایم این اے ڈاکٹر محمد افضل ڈھانڈلہ ،ایم پی اے عامرعنایت شہانی اور ایم پی اے ملک غضنفرعباس چھینہ بھی کھلاڑی بن گئے جنہوں نے بنی گالہ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد مسلم لیگ ن کو چھوڑکرپی ٹی آئی میں باضابطہ شمولیت اختیار کر لی ہے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے خوش آمدید کہتے ہوئے نئے کھلاڑیوں کو پارٹی پرچم مفلر پہنائے پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے پارلیمانی سیکرٹری داخلہ و ایم این اے ڈاکٹر محمدافضل خان ڈھانڈلہ مسلم لیگ ن ضلع بھکر کے صدرظفراللہ خان ڈھانڈلہ سابق سنیٹر کے حقیقی کزن اور سیاسی جاں نشین ہیں ضلع کے سیاسی حلقوں میں چہ مگوئیاں اور تبصرے کیے جارہے ہیں کہ ان کے گروپ کے تین منتخب نمائندوں کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر حمایت و تائید حاصل ہے جو خاموشی سے پی ٹی آئی کو قبول کرچکے ہیں اس سلسلہ میں ظفراللہ خان ڈھانڈلہ سے رابطہ کیا گیا تو طبیعت ناسازنہ ہونے کا کہا گیا جس کی وجہ سے ان کا موقف نہ مل سکاعوامی خدمت محاذ ضلع بھکر کے رہنماء عبدالمجیدخان خنان خیل ایم این اے و چیئرمین قائمہ کمیٹی اور ایم پی اے انعام اللہ نیازی نے اپنے ووٹروں اور دوستوں کو رابطے پرکہا کہ وہ مسلم لیگ ن کا حصہ ہیں اور رہیں گے