حافظ نعیم الرحمن اور جماعت اسلامی کے رہنماؤں و کارکنان کی سبیکا شیخ کی نمازِ جنازہ میں شر کت

بدھ مئی 23:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے امریکہ میں فائرنگ کا شکار پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کی حکیم سعید گراؤنڈ میں ہونے والی نماز جنازہ میں شر کت کی۔

(جاری ہے)

ان کے ساتھ امیر ضلع شر قی یونس بارائی اور امیر زون خضر باقی اور جماعت اسلامی کے کارکنان کی بڑی تعداد شامل تھی۔ جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے سبیکا شیخ کے اہل خانہ سے ملاقات اور تعزیت بھی کی اور مرحومہ کے لیے مغفرت اور لواحقین و پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔#