سندھ ہائیکورٹ میں ایم کیو ایم کے کارکن سرفراز سمیت دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت عدالت عدالت نے لاپتہ شہریوں کی بازیابی کو یقینی بنانے اور پولیس حکام کو مزید اقدامات اٹھانے کی ہدایت کرتے ہو ئے سماعت20 جون تک ملتوی کردی

بدھ 23 مئی 2018 23:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) سندھ ہائیکورٹ میں ایم کیو ایم کے کارکن سرفراز سمیت دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت بدھ کو ہوئی عدالت میں پولیس کی جانب سے لاپتہ افراد کے حوالے سے رپورٹ پیش کی عدالت نے پیش کی جانے والی رپورٹ کو غیراطمینان بخش قرار دے دیا عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک شخص کو سات سال ہوگئے ہیں لاپتہ ہوئے مگر پولیس اور ہوم ڈپارٹمنٹ کچھ کام نہیں کررہے عدالت میں ڈی ایس پی وقارخان نے کہا کہ ہم تحقیقات کر رہے ہیں لاپتہ افراد کے حوالے سے کے پی کے سے بھی جواب مانگا ہے عدالت نے کہا کہ آپ کوکیس ابھی ملا ہے مگرسات سال سے پولیس حکام نے کے پی کے سے جواب کیوں نہیں مانگا عدالت نے لاپتہ شہریوں کی بازیابی کو یقینی بنانا اور پولیس حکام کو مزید اقدامات اٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت20 جون تک ملتوی کردی۔

#