نوجوان کالم نگار فرخ شہباز وڑائچ کو چیئرمین پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ منتخب ہونے پرمصطفی کمال اور انیس قائم خانی کی مبارکباد

بدھ مئی 23:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) پاک سرزمین پارٹی کے چیئر مین مصطفی کمال اور صدر پاک سرزمین پارٹی انیس قائم خانی نے پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ کے نومنتخب چیئرمین فرخ شہباز وڑائچ کو مبارکباد پیش کی ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو جہاں قلم و قرطاس کے ذریعے نہ صرف قارئین کی ذہنی آبیاری کیلئے استعمال کریں گے بلکہ قلم کی مدد سے ملکی مسائل کے حل کے ضمن میں بہتر راہنمائی دیں گے۔

(جاری ہے)

سیدمصطفی کمال نے امید ظاہر کی ہے کہ نو منتخب چیئرمین فرخ شہباز صحافیوں کی فلاح بہبود اوراداروں میں ان کے ساتھ ہونے والے معاشی استحصال پر آواز بلند کریں گے۔#

متعلقہ عنوان :