Live Updates

تحریک انصاف حکومت کا 100 دن کا پلان انقلابی تبدیلی کا پیش خیمہ ہوگا، نصرت واحد

بدھ 23 مئی 2018 23:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف وومن ونگ سندھ کی صدر نصرت واحد نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی مجوزہ حکومت کا 100 دن کا پلان ملک میں انقلابی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔ استحصالی نظام کی تبدیلی - لوٹی ہوئی دولت واپس لانے کیلئے ٹاسک فورس کا قیام نیب کو با اختیار بنانے سے ملک سے کرپشن کے ناسور کے مکمل خاتمے میں مدد ملے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ سندھ لیاقت علی جتوئی سے کراچی میں ان کی رہائش پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا۔ نصرت واحد اور لیاقت علی جتوئی نے سندھ میں عام انتخابات میں کراچی سمیت اندرون سندھ سے پارٹی کے امیدواروں کی کامیابی ، رکنیت سازی، عوامی رابطہ مہم اور تحریک انصاف کی مجوزہ حکومت کے 100 دن کے پلان کے حوالے سے قومی آگہی مہم سمیت مختلف ایشوز پر بات چیت کی۔

(جاری ہے)

لیاقت علی جتوئی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کا انتخابی منشور ملک سے غربت، بیروزگاری کے خاتمے، تعلیم عام کرنے اور عوام کی طرز زندگی میں تبدیلی لائے گا۔ انہوںنے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی عوامی مقبولیت سے مخالفین پریشان ہیں۔ انہوںنے مزید کہا کہ عمران خان ملک کے واحد سیاسی رہنما ہیں جو ملک کے استحصالی نظام کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرسکتے ہیں۔ غربت، بیروزگاری، صحت و تعلیم سمیت عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے میں تحریک انصاف بنیادی کردار ادا کرے گی۔ #
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات