رمضان المبارک ہمیں صبرو ایثار کا درس دیتا ہے، محمد بلال خان کاکڑ

بدھ 23 مئی 2018 23:26

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات محمد بلال خان کاکڑ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ رمضان المبارک ہمیں صبرو ایثار کا درس دیتا ہے ، حکومتی ادارے رمضان المبارک کے تقدس کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے صوبے میں امن و امان کیلئے کوشاں ہیں،عوام کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ امن و سکون سے اپنے معاملات کی بجا آوری کریں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ امن وامان قائم کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے تمام اداروں کو رمضان المبارک کے حوالے سے خصوصی احکامات جاری کئے گئے ہیں ، ہمارے سیکیورٹی ادارے ہر قسم کی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے متحرک اور تیار ہیں ۔ دشمن رمضان المبارک میں شہر کے امن کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں مگر اللہ کی مدد اور ہمارے حوصلوں سے دشمن کو منہ کی کھانی پڑے گی اور ناکام و نامراد ہوگاانہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کی یہ خوش نصیبی ہے کہ ہمیں عوام کی مکمل حمایت حاصل ہے اور عوام کی حمایت اور تعاون سے انشاء اللہ دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گے۔