سابق وفاقی وزیر میر باز محمد کیخلاف دائر کرپشن کیس کی سماعت ،

ْاسپیشل پراسیکیوٹر نیب کے دلائل مکمل ،7جون کو اگلی سماعت پر وکیل صفائی اپنے دلائل مکمل کرینگے

بدھ 23 مئی 2018 23:27

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) احتساب عدالت کوئٹہ IIکے جج پذیر احمد بلوچ کے روبرو سابق وفاقی وزیر میر باز محمد کھیتران کے خلاف دائر کرپشن کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران سابق وفاقی وزیر باز محمد کھیتران ان کے وکیل مشتاق انجم ،نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر پیش ہوئے سماعت کے دوران نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر نے دلائل مکمل کئے جس کے بعدکیس کی سماعت کو 7جون تک کیلئے ملتوی کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

اگلی سماعت پر وکیل صفائی اپنے دلائل مکمل کرینگے ۔باز محمد کھیتران پر فنڈز میں خوردبرد سے متعلق ریفرنس دائر ہے ۔

متعلقہ عنوان :