غیر قانونی اثاثہ جات ریفرنس میں مزید 2گواہان استغاثہ کے بیانات قلم بند

بدھ مئی 23:27

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) احتساب عدالت کوئٹہ ون کے جج منوراحمد شاہوانی کے روبرو کمشنر آفس کے ذیلی دفتر ڈائریکٹر یٹ ڈویلپمنٹ کے سپرنٹنڈنٹ طلعت اسحاق ودیگر کے خلاف غیر قانونی اثاثہ جات بنانے سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی ۔۔سماعت کے دوران 2گواہان استغاثہ کے بیانات قلم بند کرلئے گئے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سماعت شروع ہوئی تو کیس میں نامزد ملزمان عدالت کے روبرو پیش ہوئے جبکہ نیب کی جانب سے 2گواہان استغاثہ کو پیش کیا گیا جنہوں نے اپنے بیانات قلم بند کروادئیے جن پر جرح مکمل کرلی گئی ۔

بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت کو31مئی تک کیلئے ملتوی کرنے کے احکامات دے دئیے ۔دریںاثناء لائن سپرنٹنڈنٹ کیسکو سرمست قلندر ودیگر کے خلاف دائر کیس کی بھی عدالت کے روبرو سماعت ہوئی جس کے دوران ملزم اسد اللہ مہمند کی پیشی سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی گئی ۔۔عدالت نے آئندہ سماعت پرتفتیشی آفیسر کو پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت12جون تک کیلئے ملتوی کردی۔