لورالائی کے رہائشی اکبر خان کو امراض قلب میں مبتلا اپنی معصوم بچی کے علاج کیلئے مسیحا کی تلاش

بدھ 23 مئی 2018 23:27

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) ضلع لورالائی کے رہائشی اکبر خان کو امراض قلب میں مبتلا اپنی معصوم بچی سیدہ بی بی کی علاج کیلئے مسیحا کی تلاش ہے ،حکومت اور مخیر حضرات میرے معصوم لخت جگر کی زندگی بچانے کیلئے مدد کرے ،کوئٹہ پریس کلب کے سامنے اکبر خان نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ میری معصوم بچی سیدہ بی بی کی دل میں سوراخ ہے ڈاکٹرز کے مطابق اس بیماری کاعلاج یہاں ممکن نہیں اس سلسلے میں میں نے حکومتی عہدیداران کے بھی دروازے کھٹکھٹائے لیکن وہاں تاریخ پہ تاریخ کے سوا مجھے کچھ نہ مل سکا میں اپنی معصوم بچی کی زندگی کا سوالی ہوں ہر ایک کو اپنی عزت پیاری ہوتی ہے لیکن آج میں اپنے آبائی علاقے سے اپنی اہلیہ سمیت آکر اس لئے پریس کلب کے سامنے بیٹھا ہوں تاکہ میڈیا کے ذریعے حکومت اورمخیر حضرات تک میری آواز پہنچ سکے میری بچی کے علاج پر میں نے زندگی بھر کی جمع پونجی خرچ کر ڈالی ہے میرے پاس اتنی رقم نہیں کہ میں اس کا صوبے سے باہر علاج کراسکوں ۔

متعلقہ عنوان :