ْسبی اسکاؤٹس امن وامان کی بحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے ،کمانڈنٹ سبی اسکاؤٹس

بدھ مئی 23:27

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) کمانڈنٹ سبی اسکاؤٹس کرنل ذوالفقار باجوہ ، ونگ کمانڈر سبی کرنل ضیاء اللہ نے کہا ہے کہ سبی اسکاؤٹس امن وامان کی بحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے ، ماہ رمضان میں قومی شاہراہوں پر سفر کرنے والے مسافروں اور ٹرانسپورٹرز سمیت غریب مسکن افراد کو افطاری اور کھانا فراہم کررہے ہیں ،روزہ صبر تقویٰ کا درس دیتا ہے ہم ایک دوسرے کی مدد کرنا ہوگی ہم آزاد اور خودمختیار وطن کے شہری ہے پاکستان کیخلاف ہونے والی تمام سازشوں کو محب وطن شہریوں کے تعاون سے ناکام بنائیں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف شاہرہوںتلی ویگن بس اڈوں ٹول پلازہ مختلف چیک پوسٹوں کے مقام پر افطار ڈنر کے موقع پر مسافروں شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

ماہ رمضان المبارک کے بابرکت ماہ میں آئی جی ایف سی بلوچستان میجرجنرل ندیم احمد انجم کی ہدایات پر کولپور چیک پوسٹ سے لے کر ڈیرہ آلہ یار کے علاوہ تلی ویگن اڈے ٹول پلازہ کے مقام پر سبی جیکب آباد سبی کوئٹہ قومی شاہراہوں پر افطاروڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں مسافروں ٹرانسپورٹرز شہریوں نے شرکت کی اس موقع پر ونگ کمانڈر کرنل ضیاء اللہ ، کرنل عبدالرب سمیت مختلف ونگ کمانڈز نے اپنے اپنے علاقوں میں افطارڈنر کی نگرانی کی اور شہریوں کو درپیش مسائل ومشکلات کو حل بھی کیا ایف سی بلوچستان کی جانب سے ماہ رمضان میں قومی شاہراہوں پر گرمی ماہ رمضان کے موقع پر مسافروں کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔

اس حوالے سے کمانڈنٹ سبی اسکاؤٹس کرنل ذوالفقار باجوہ نے مختلف علاقوں کا بھی تفصیلی دورہ کیا اور شہریوں کے مسائل معلوم کئے مختلف چیک پوسٹوں ٹول پلازہ کے مقام پر مسافروں کو ریلیف دینے کیلئے افطار ڈنر کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایف سی بلوچستان کی عوام کی فورس ہے جو عوامی مسائل ومشکلات کے خاتمہ کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہیں غریب مسکن لوگوں کی مالی مدد مفت راشن اور نقد رقوم کی فراہمی کیساتھ مسافروں اور قومی شاہراہوں پر سفر کرنے والے لوگوں کو افطار اور کھانا بھی فراہم کرنے میں پیش پیش ہے رمضان المبارک بابرکت ومقدس مہینہ ہے جو ہمیں بھائی چارے اور امن کا درس دیتا ہے ہمیں چاہیے کہ اس ماہ لوگوں کی مالی مدد کریں ایف سی نے امن وامان کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں امن سے ترقی وخوشحالی آتی ہے ہم سب نے مل کر ملک دشمن امن دشمن عناصر کی تمام سازشیں ناکام بنانی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان تاقیامت قائم رہنے والا ملک ہے ہم سب آزاد شہری ہے جو اپنے وطن میں آزاد پرسکوں زندگی بسر کررہے ہے ہمیں مل جل کر وطن کے خلاف ہونے والی تمام سازشوں کو ناکام بنانا ہے اپنے وطن کی تعمیر ترقی کیلئے اپنی صلاحیتوں کا استعمال کرنا ہے قومی شاہراہوں پر ہونے والی افطار ڈنر کے موقع پر ملک وقوم کی سلامتی خوشحالی ترقی اور شہید ہونے والے پاک افواج ایف سی سیکورٹی فورسز کے آفیسران واہلکاروں کے ایصال ثواب کیلئے بھی خصوصی دعا کی گئیں۔