کیسکو کا سریاب گرڈاسٹیشن کے بی ایم سی اورسمنگلی ایکسپریس فیڈروں سے ملحقہ علاقوں کیلئے اہم اعلان

بدھ 23 مئی 2018 23:27

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) کیسکو کا سریاب گرڈاسٹیشن کے بی ایم سی اورسمنگلی ایکسپریس فیڈروں سے ملحقہ علاقوں کیلئے اہم اعلان۔کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلان کے مطابق کوئٹہ شہرمیں برقی لائنوںکی ضروری مرمت کے سلسلے میں 24مئی کو سریاب گرڈسٹیشن کے بی ایم سی اورسمنگلی ایکسپریس فیڈروں سے صبح7بجے تا 10بجے بجلی بندہوگی۔

(جاری ہے)

اسی طرح 25مئی کو انڈسٹریل گرڈکے پشتون آباد ایکسپریس اورنیو پشتون آبادفیڈروں سے صبح7بجے تا صبح10بجے بجلی بندرہے گی۔ علاوہ ازیں خضدارگرڈسٹیشن پر ترقیاتی کام کے سلسلے میں سول کالونی، خیرآباد، ڈاکٹرصالح، فیروزآباد اورکوشک فیڈروں سے صبح10بجے تا دوپہر2بجے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔تاہم کیسکونے بجلی بندش پر زحمت کے لئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :