نوابزادہ گہرام خان بگٹی کے ٹائون چیئرمین منتخب ہونے سے ٹائون ڈیرہ بگٹی منی کراچی کاسماں پیش کرنے لگا

بدھ 23 مئی 2018 23:27

ڈیرہ بگٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) نوابزادہ گہرام خان بگٹی کے ٹائون چیئرمین منتخب ہونے سے ٹائون ڈیرہ بگٹی منی کراچی کاسماں پیش کرنے لگا،پانی بجلی کابحران مستقل طورپرحل ہوچکے ہیں ایف سی اورسیکورٹی فورسزکے ساتھ ملکرامن امان میں کافی بہتری لاچکے ہیں روزگارکے کافی مواقع پیداکیئے ہیں عوام نے سکھ کاسانس لیاہے شہری اپناحقیقی نمائندہ گہرام خان بگٹی کوسمجھتے ہیں ڈیرہ بگٹی عوام کے امیدیں نوابزادہ گہرام خان بگٹی سے وابستہ ہیں ۔

ان خیالات کااظھارٹائون ڈیرہ بگٹی کے مختلف محلوں کے شہریوں نے ڈیرہ بگٹی کے میڈیاکے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیاہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ موصوف کے چیئرمین منتخب ہونے سے قبل سردیوں میں بجلی اورپینے کاپانی کاشدیدبحران رہتاتھانوابزادہ گہرام خان بگٹی کے ٹائون چیئرمین منتخب ہونے سے ٹائون ڈیرہ بگٹی منی کراچی کاسماں پیش کرنے لگاپانی بجلی کابحران مستقل طورپرحل ہوچکے ہیں ایف سی اورسیکورٹی فورسزکے ساتھ ملکرامن امان میں کافی بہتری لایا ہے روزگارکے کافی مواقع پیداکیئے ہیں عوام نے سکھ کاسانس لیاہے شہری اپناحقیقی نمائندہ گہرام خان بگٹی کوسمجھتے ہیں ڈیرہ بگٹی عوام کے امیدیں نوابزادہ گہرام خان بگٹی سے وابستہ ہیںانہوں نے کہاکہ موجودہ صورتحال یہ ہیکہ ٹائون ڈیرہ بگٹی میں پانی کافراوانی ہے اورٹائون ڈیرہ بگٹی سے ٹینکروں کے ذریعے پیرکوہ زین کوہ سیاہ آف اوردیگرعلاقوں کوپانی سپلائی کیاجاتاہے اوربجلی کابحران اکثرٹرانسفارمرکے خراب ہونے سے ہوتاتھانوابزادہ گہرام بگٹی نے نئے ٹرانسفارمرعوام کودیئے جس سے اب شدیدگرمی میں بھی لوگ اے سی اورکولرزسے محظوظ ہورہے ہیں انہوں نے کہاکہ نوابزادہ گہرام خان بگٹی نے اپنے محدودوسائل میں ڈیرہ بگٹی ٹائون میں ریکارڈترقیاتی کام کروائے ہیں سوریج لائنزگلی روڈزفلڈلائٹس اورتعلیم کے حوالے سے بچوں کی حوصلہ افزائی قابل تعریف ہیں انہوں نے کہاکہ اب ڈیرہ بگٹی کوبلوچستان کے روشنیوں کاشہرکہاجائے توغلط نہ ہوگا۔