چمن شہرمیں پانی کی قلت نے شدت اختیار کرگی

بدھ 23 مئی 2018 23:28

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) چمن شہرمیں پانی کی قلت نے شدت اختیار کرلی کئی علاقوں میں پانی کی قلت کے باعث روزہ داروں کو شدید مشکلات کا سامنا کئی ٹیوب ویلوں کے کنکشن بل کی عدم وصولی پر واپڈا حکام نے منقطع کرلئے انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کی جانب سے خاموشی لمحہ فکریہ فوری طورپر بحال کیاجائے بصورت دیگر سخت احتجاج کیاجائے گا ۔

دوکانداروں کا انتباہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چمن کے مین سٹی میں پانی کی قلت نے شدت اختیار کرلیا کئی ٹیوب ویلوں کے کنکشن بل کی عدم وصولی کے بناء پر منقطع کرنے کے باعث عوام کی بڑی تعداد پانی کی سہولت سے محروم ہوگئی ہیں جبکہ میونسپل کارپوریشن ضلعی انتظامیہ اورپی ایچ ای کے محکمہ پر بل جمع نہ کرنے کا الزام لگارہاہیں جبکہ چمن میونسپل کارپوریشن ایریا میں کسی بھی قسم کی جائیداد کی خرید وفروخت کے وقت بمباڑہ اوردیگر ہرقسم میونسپل کارپوریشن کے بلیں جمع کرائی جانے کے بعد انتقال وراثت کیاجاتاہیں جبکہ گزشتہ دو ہفتوں سے کئی ٹیوب ویلوں کے بجلی کی منقطع کرنے کے بعد سے مختلف علاقوں میں پانی کی قلت نے شدت اختیار کرلی ہیں چمن کے مختلف علاقوں کے دوکانداروں نے ضلعی انتظامیہ ڈپٹی کمشنر سیف اللہ کھیتران اور دیگر ضلعی آفیسرا ن سے اپیل کی کہ وہ ان حالات پر سخت ایکشن لے کر معاملہ سلجائے اور واپڈا حکام سے ٹیوب ویلوں کی بجلی واپس بحال کرانے کا حکم جاری کرائے ۔