کراچی پولیس نے اسٹریٹ کرمنلز سمیت 10ملزمان کو گرفتار کر لیا

بدھ 23 مئی 2018 23:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے اسٹریٹ کرمنلز سمیت 10ملزمان گرفتار کرلیا ، ملزما ن سے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو کورنگی پولیس نے ضیاء کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم نعیم کو گرفتار کر کے اسلحہ اور لوٹا ہو اسامان برآمد کرلیا ۔

(جاری ہے)

پولیس نے کہا کہ ملزم ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائمز کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں ۔ادھر چاکیواڑہ کے علاقے میں پولیس نے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر 4 جواریوں کو گرفتار کر کے قمار بازی کا ساما ن برآمد کرلیا ۔انویسٹی گیشن ون ایسٹ زون کے تھانے بلوچ کالونی ،گلشن اقبال اور پی آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے 5ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔گرفتار ملزمان میں اغواء برائے تاوان اور اسٹریٹ کرمنلز بھی شامل ہیں ۔