وزیراعلیٰ سندھ نے اسمبلی میں جن الفاظ کا استعمال کیا ، وہ زبان نہایت شرمناک و افسوسناک ہے،فیصل سبزواری

پیپلز پاٹی کراچی شہر کو آئینی اختیار و مینڈیٹ نہیں دیتی، بجٹ 90فیصد لیتے ہیں پر دیتے کچھ نہیں،صوبے کی آواز اٹھانا آئین کے تحت غداری نہیں ہے،ہزارہ ، جنوبی پنجاب میں نئے صوبے کے قیا م کا مطالبہ ہوتو جائز، سندھ سے آواز آئے تو آپ لعنت بھیجتے ہیں،نئے صوبے کے قیام کا مطالبہ پاکستان کے آئین میں رہتے ہوئے کرنا ہر پاکستانی کا حق ہے، بیان

بدھ 23 مئی 2018 23:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزوار ی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ نے سندھ اسمبلی جن الفاظ کا استعمال کیا ، وہ زبان نہایت شرمناک و افسوسناک ہے ۔پیپلز پاٹی کراچی شہر کو آئینی اختیار و مینڈیٹ نہیں دیتی، بجٹ 90فیصد لیتے ہیں پر دیتے کچھ نہیں۔صوبے کی آواز اٹھانا آئین کے تحت غداری نہیں ہے، فیصل سبزواری نے کہا کہ کیا پاکستان کا آئین صوبے کے قیام کی اجازت دیتا ہے یا نہیں اگر صوبے کے قیام پر لعنت بھیجی جارہی ہے تو بلاول بھٹو نے بھی جنوبی پنجاب صوبے کا مطالبہ کیا تھا، فیصل سبزواری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی ناک کے نیچے سندھ میں لوگ سندھو دیش کا نعرہ لگاتے رہے ہیں ، ان پر تو لعنت نہیں بھیجی گئی۔

پیپلز پارٹی کا طرز سیاست انتہائی شرمناک اور افسوسناک ہے، انہو ں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پورے سندھ میں ایک ماڈل یونین کونسل تک نہیں بنا سکی، اس پر لعنت بھیجنی چاہیے،عدالتیں بھی کہہ رہی ہیں ڈائن بھی کتنے گھر چھوڑ دیتی ہے، پیپلز پارٹی نے تو پورے سندھ کو ہی تباہ کردیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پانچ فیصد رہائشی بلاکس کا آڈٹ کیے بغیر مردم شمای کے نتائج کو حتمی شکل دینا ، نا انصافی ہے، پانچ فیصد رہائشی علاقوں کا آڈٹ شہری و دیہی سندھ کا اہم مسئلہ ہے، پاکستان پیپلز پارٹی تعصب کی سیاست بند کرے، شہری سندھ کو تمام حقوق سے محروم رکھا گیا ہے، ہم وزیراعلیٰ سندھ کے افسوسناک الفاظ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،جعلی مردم شماری کی بنیاد پر غیر منصفانہ حلقہ بندیوں کو مسترد کرتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان بانیان پاکستان نے بنایا ہے، مہاجروں نے ہجرت کی اس ملک کو بنا کر اپنے حصے کا پاکستان لے کر آئے۔

خورشید شاہ و دیگر لوگ مہاجروں کی متروکہ جائیداد پر قبضہ کرکے وڈیرے بن گئے،ہزارہ ، جنوبی پنجاب میں نئے صوبے کے قیا م کا مطالبہ ہوتو جائز، سندھ سے آواز آئے تو آپ لعنت بھیجتے ہیں۔نئے صوبے کے قیام کا مطالبہ پاکستان کے آئین میں رہتے ہوئے کرنا ہر پاکستانی کا حق ہے۔