نارووال، ایک ہفتہ قبل ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کے لیبر روم سے اغواء ہونے والا ایک دن کا بچہ تاحال بازیاب نہ ہو سکا

بدھ 23 مئی 2018 23:33

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) ایک ہفتہ قبل ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کے لیبر روم سے اغواء ہونے والا ایک دن کا بچہ تاحال بازیاب نہ ہوسکا،والدین غم سے نڈھال،ضلعی پولیس بچے کی بازیابی کیلئے کوشاں،تفصیلات کے مطابق یکم رمضان کو سحری کے وقت ڈی ایچ کیو ہسپتال نارووال کے لیبر روم سے موضع داتہ گوائیہ کے رہائشی فیاض بٹ کی بیوی شکیلہ بی بی کے ہاں شادی کے آٹھ سال بعد آپریشن سے بیٹے کی پیدائش ہوئی سحری کے قریب ایک نامعلوم خاتون بچے کو جو اپنی ماں سے ساتھ سویا ہوا تھا کو اغواء کرکے لے گئی تقریبا ایک ہفتہ گذر جانے کے باوجود ابھی تک بچہ بازیاب نہیں ہوسکا،بچے کے غم میں اس کی ماں باپ اور دیگر اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں پولیس تھانہ سٹی نے والد فیاض بٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر رکھا ہے جبکہ ڈی پی او عمران کشور نے ڈی ایس پی ظفروال کی سرابراہی میں بچے کی فوری بازیابی کیلئے ٹیم تشکیل دے رکھی ہے جو ہسپتال سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے تلاش کرنے میں مصروف ہے پولیس کا کہنا ہے کہ وہ جلد بچے کو بازیاب کرواکر والدین کے حوالے کر دیں گے۔

متعلقہ عنوان :