نارووال اور گردونواح کئی روز سے شدید گرمی کی لپیٹ میں،درجہ حرارت43ڈگری تک پہنچ گیا

بدھ مئی 23:33

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) نارووال اور گردونواح کئی روز سے شدید گرمی کی لپیٹ میں،درجہ حرارت43ڈگری تک پہنچ گیاشہر میں ہو کا، عالم گلیاں اور بازار ویران ہو گئے اے سی،فریج،کا م کرنا چھوڑ گئے، دن بھر پڑنے والی سورج کی شدید تپش اور رات کومچھروںنے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا،تپتی دھوپ،شدیدگرمی میں سایہ دار جگہ پر بیٹھنا مشکل ہو گیا ہے ،،گرمی کی شدت صبح شروع ہو جاتی ہے اور لوگ ضرورت کی اشیاء بھی خریدنے سے قاصر ہیں، شدید گرمی کی وجہ سے بچوں میں ڈائریا اور ٹائفیڈ کے امراض میں اضافہ ہوگیا ہے ہسپتالوں میں بیڈز کم پڑھ گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :