میں میٹرک کے امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے خانہ بدوش لڑکی کے تعلیمی اخراجات کی ذمہ داری ضلعی انتظامیہ نے اٹھا لی

بدھ 23 مئی 2018 23:33

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) نر گس گل جس نے 2016 میں جھگی میں رہنے کے باوجود میٹرک میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے پر وزیر اعلی پنجاب سے سی ایم ہائوس جاکرنہ صرف انعام وصول کیا بلکہ چکوال میں گھر بھی تحفے میں لیا ۔ نرگس گل کے ڈسٹرکٹ پبلک سکول غازی آباد میں داخلہ اور اخراجات ضلعی انتظامیہ نے اپنے ذمہ لیے۔

(جاری ہے)

اب اس بچی کے ایف ایس سی کے امتحانات کے بعد میڈیکل اینٹری ٹیسٹ کے لیے تمام انتظامات و اخراجات ادارہ ہذا اور ڈپٹی کمشنر چکوال غلام صغیر شاہد نے اپنی طرف سے 55000روپے کا چیک نرگس گل کو ادا کر کے کیئے ۔۔اس موقع پر پرنسپل ڈی پی ایس ندیم سرور بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے نرگس گل کو مزید محنت کرنے اور ملک کا نام روشن کرنے کی ہدایت کی ۔

متعلقہ عنوان :