ہمارے قائد کا نعرہ "ووٹ کو عزت دو "گھر گھر تک پہنچ چکا ہے ،چاند بی بی

نواز شریف ایک نظریے کا نام ہے جس کو دلوں سے نہیں نکالا جا سکتا،چیئرپرسن یوسی 35

بدھ مئی 23:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد سے چیئرپرسن یوسی35 اور ویمن اسلام آ باد میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی ممبر چاند بی بی نے کہاہے کہ ہمارے قائد کا نعرہ ""ووٹ کو عزت دو "گھر گھر تک پہنچ چکا ہے اور اس نعرے کوہر گھر کی خواتین تک پہنچانے کے لیے پارٹی کی خواتین نے بھی بہت اہم کردار ادار کیا ہے ،خواتین پر اس وقت بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ گھر گھر جا کر پارٹی کی کارگردگی اور آئندہ انتخابات میں منتخب ہونے کی صورت میں عوام کی بہتری کے لیے بنا ئے گئے منصوبوں سے خواتین کو آگاہ کریں ،کیونکہ خواتین کا ووٹ نہ صرف بہت اہمیت کا حامل ہے بلکہ ان کے ووٹ سے انتخابی نتائج پر مثبت اثر ات مرتب ہو تے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت پارٹی مشکل حالات سے دوچار ہے اور ہمیں دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن پاکستان کی باشعور عوام اس کھیل سے نہ صرف بخوبی واقف ہے بلکہ آئندہ انتخابات میں ایسے عناصرکو شکست فاش سے دوچار کرے گی۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی رہنماچاند بی بی نے کہا کہ میاں نوازشریف محض ایک فرد کا نام نہیں بلکہ ایک نظریے اور فلسفے کا نام ہے جس کی بنیاد یں پاکستانی عوام کی خدمت،آئین کی سربلندی اور ووٹ کی حرمت پر استوار ہیں، قائد میاںنوازشریف جیسے رہنما اپنی جماعت اور اپنی عوام کی رہنمائی کیلئے کسی روایتی عہدے اور منصب کے مرہون منت نہیں ہوتے،،نواز شریف عوام کے دلوں میں گھر کیے ہوئے ہے اور جس کو کسی قسم کے اوچھے ہتھکنڈوں سے دلوں سے نکالا نہیں جا سکتا ۔