نواز شریف کو نکال کر ترقی کا پہیہ روک دیا گیا،نیا کے پی کے بنانے سے پہلے اٹک کو دیکھ لو، یہ کہتے تھے کہ نواز شریف کو وزارت عظمیٰ سے نکالیں گے تو یہ ختم ہو جائے گا،ہم نے کراچی میں امن قائم کیا، دہشت گردی کا خاتمہ کیا،عوام نے عام انتخابات میں ووٹ مسلم لیگ (ن) کو دینا ہے، میرے لئے سب کچھ عوام ہیں، 2013کے مقابلے میں 2018کے حالات بہتر ہیں

مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف کا اٹک ورکرز کنونشن سے خطاب

بدھ 23 مئی 2018 23:36

نواز شریف کو نکال کر ترقی کا پہیہ روک دیا گیا،نیا کے پی کے بنانے سے پہلے ..
اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف کو نکال کر ترقی کا پہیہ روک دیا گیا،نیا کے پی کے بنانے سے پہلے اٹک کو دیکھ لو، یہ کہتے تھے کہ نواز شریف کو وزارت عظمیٰ سے نکالیں گے تو یہ ختم ہو جائے گا،ہم نے کراچی میں امن قائم کیا، دہشت گردی کا خاتمہ کیا،عوام نے 2018 کے انتخابات میں ووٹ مسلم لیگ (ن) کو دینا ہے، میرے لئے سب کچھ عوام ہیں، 2013کے مقابلے میں 2018کے حالات بہتر ہیں ۔

بدھ کو ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ نوجوانوں کے روشن مستقبل کیلئے میں دن رات کام کر رہا تھا، میں مستقبل کے معمار وں کی خدمت کر رہا تھا، اچانک ایک دن نواز شریف کو فارغ کر دیا گیا، 2013میں اٹک میں بجلی آتی تھی ، یہاں 18سے 20گھنٹے کی لوڈشیڈنگ تھی، ہم بجلی لے کر آئے، کے پی کے کے لوگوں کے ساتھ دھوکہ ،ظلم اور زیادتی ہوئی، کے پی کے کو آثار قدیمہ بنایا جا رہا ہے، آج نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) سرخرو ہے، نیا کے پی کے بنانے سے پہلے اٹک کو دیکھ لو، یہ کہتے تھے کہ نواز شریف کو وزارت عظمیٰ سے نکالیں گے تو یہ ختم ہو جائے گا، یہ موٹروے ڈیرہ اسماعیل خان، ژوب سے کوئٹہ جا رہی ہے، نواز شریف کو نکال کر ترقی کا پہیہ روک دیا گیا، مجھے 14ماہ اٹک اور کراچی میں قید رکھا گیا، جہاز کی سیٹ سے باندھا گیا، کیا ایک وزیراعظم سے ایسا سلوک کرتے ہیں، مجھے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکالا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 20گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کر کے چلے جانے والوں کو کوئی کچھ نہیں کہا گیا، ہم نے کراچی میں امن قائم کیا، دہشت گردی کا خاتمہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے 2018 کے انتخابات میں ووٹ مسلم لیگ (ن) کو دینا ہے، میرے لئے سب کچھ عوام ہیں، 2013کے مقابلے میں 2018کے حالات بہتر ہیں، انہوں نے آخر میں ووٹ کو عزت دو کے نعرے بھی لگوائے۔