الیکشن کمیشن نے رجسٹرڈ ووٹرز کے حتمی اعدادوشمار جاری کردیئے،ووٹرز کی تعداد10کروڑ59 لاکھ55ہزار407تک پہنچ گئی

مرد ووٹر کی تعداد پانچ کروڑ 92لاکھ24ہزار 262 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد چار کروڑ 67لاکھ 31ہزار 145 ہو گئی

بدھ مئی 23:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) الیکشن کمیشن نے رجسٹرڈ ووٹرز کے حتمی اعدادوشمار جاری کردیے جس کے مطابق ووٹرز کی تعداد10کروڑ59 لاکھ55ہزار407تک پہنچ گئی، مرد ووٹر کی تعداد پانچ کروڑ 92لاکھ24ہزار 262 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد چار کروڑ 67لاکھ 31ہزار 145 ہو گئی۔ بدھ کو الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ووٹرز کے حتمی اعدادوشمار جاری کردیے جس کے مطابق رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد10کروڑ59لاکھ55ہزار407تک پہنچ گئی ہے ، جن میں پانچ کروڑ 92لاکھ24ہزار 262مرد ووٹرز جبکہ چار کروڑ 67لاکھ 31ہزار 145خواتین ووٹرز ہیں ۔

سندھ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد2کروڑ23لاکھ91ہزار244ہے جس میں ایک کروڑ24لاکھ 36ہزار 844مرد ووٹرز جبکہ 99لاکھ54ہزار400خواتین ووٹرز ہیں ۔ پنجاب میں رجسٹرد ووٹرز کی تعداد6کروڑ67لاکھ 2ہزار868ہے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 3کروڑ36لاکھ79ہزار 992جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد2کروڑ69لاکھ 92ہزار 876ہے ۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخوا میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعدادایک کروڑ53لاکھ16ہزار299ہے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد87لاکھ 5ہزار831ہے جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد66لاکھ10ہزار 468ہے ۔

اسلام آباد کے رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد7لاکھ65ہزار348ہے جن میں 4لاکھ7ہزار463مرد جبکہ 3لاکھ57ہزار 885خواتین ووٹرز ہیں ۔ فاٹا میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 25لاکھ 10ہزار154ہے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد15لاکھ7902جبکہ دس لاکھ 2ہزار252خواتین ووٹرز ہیں ۔ بلوچستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد42لاکھ99ہزار494ہے جن میں سے 24لاکھ 86,230مرد ووٹرز جبکہ 18لاکھ13,264خواتین ووٹرز کی تعداد ہے ۔