بنوں ، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آ فیسر کے قتل کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کر لیا گیا

بدھ 23 مئی 2018 23:36

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) بنوں ڈیر اسماعیل خان روڈ پر قتل ہونے والے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آ فیسر اور ان کے ڈرائیور کے زخمی ہونے کا مقدمہ درج تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کر لیا گیا ہے مقتول ای ٹی او فرید اللہ گاڑی میں اپنے دفتر سے گھر جا رہے تھے کہ تھانہ غوریوالہ کی حدود میں واقع نارے پل کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق جبکہ ڈرائیور مغل آیاز زخمی ہو گئے تھانہ جس کی دعویداری مقتول کے بھائی فداللہ نے نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرائی۔