عام انتخابات کی تیاریاں زوروں پر بونیرمیں ریٹرننگ آفیسر ان کو نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا

بدھ مئی 23:36

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) عام انتخابات کی تیاریاں زوروں پر بونیرمیں ریٹرننگ آفیسر ان کو نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ،چار ریٹرننگ جبکہ آٹھ اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسران سے حلف لے لیاگیا،صاف و شفاف انتخابات کی انعقاد یقینی بنائی جائیگی،ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر بیرسٹراختیارخان کا حلف برداری تقریب سے خطاب،تفصیلات کے مطابق دیگر اضلاع کی طرح ڈسٹرکٹ بونیرمیں بھی ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر/ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بیرسٹر اختیارخان نے بونیر کے ایک قومی اور تین صوبائی حلقوں کیلئے ایڈیشنل سیشن جج محمد عزیز خان ،سینئر سول جج آمین سید ،سول جج محمد اشفاق ،سول جج شاہد زمان سے بحیثیت ریٹرننگ آفیسران جبکہ ڈپٹی ڈی او افتخار الغنی،پرنسپل عبد الرشید ،پروفیسر جہان زیب خان ،آمان الملک شاہ،عمر فاروق ،محمد زاہد ،مجیب اللہ اور زری آمان سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی دفتر میں بحیثیت اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسران حلف لے لیاگیا ،حلف برداری تقریب میں ڈپٹی کمشنر شفیع اللہ خان ،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر جہانزیب خان ،ڈی پی او محمد ارشاد خان یوسفزئی اور مقامی صحافی بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے حلف براداری کے بعد اپنے مختصر خطاب میں کہا ہے کہ ایمانداری سے فرائض انجام دینے والے سرخرو ہونگے۔انھوں نے اللہ تعالیٰ کو حاضر و ناظرجان کر سب کو پوری ایمانداری سے بغیر کسی پارٹی وابستگی، پوری غیر جانبداری سے اپنی ڈیوٹی سرانجام دینے کی ھدایات دی اور کہا کہ سب سوچھ لیں انکے ہاتھ میں آئندہ پانچ سالوں کے لیے ملک کے 20 کروڑ عوام پر حکمرانی کرنے کے لیے انکے نمائندے چنے جائیں گے۔ایسے میں کسی کی ایک بھی نا انصافی پوری قوم کے ساتھ نا انصافی ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :