نواز شریف نا اہل ہونے کے بعد تنہا ہوتے جا رہے ہیں انکے ساتھی انکا ساتھ چھوڑ نے لگے ہیں،شوکت علی یوسفزئی

بدھ مئی 23:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے ترجمان اور رکن صوبائی اسمبلی شوکت علی یوسفزئی نے کہا کہ نواز شریف نا اہل ہونے کے بعد تنہا ہوتے جا رہے ہیں انکے ساتھی انکا ساتھ چھوڑ رہے ہیں ، دانیال عزیز اور طلال چوہدری جیسے لوگ انکا دفاع کرنے میں لگے ہیں،،شہباز شریف ہیلی کاپٹر سے اتریں تو انہیں کے پی میں بہت کچھ نظر آجائے گی ۔

وہ بدھ کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے خطاب پر ردعمل کا اظہار کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت شہباز شریف حواس باختہ ہوئے ہیں ہوائی فائرنگ کر رہے ہیں ، وزیر اعلیٰ پنجاب سنجیدہ بات کریں کہ ہم اسکا جواب دیں ان کو تو اب خواب میں بھی پرویز خٹک آرہا ہے تو ہم کیا کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہبا زشریف خیبر پختونخوا میں ترقی دیکھ کر بوکھلا گئے ہیں شوکت یوسفزئی نے کہا کہ بڑے میاں اداروں چھوٹے میاں کے پی حکومت پر غصہ نکال رہے ہیں ،شریف خاندان اپنی ناکامیوں کا ملبہ تحریک انصاف پر نہ ڈالیں ، ہم پر تنقید کرنے والے اپنے 35سالوں کا حساب دیں ،کے پی پر آٹا بند کرنے والوں کو اسکی یاد کیوںستانے لگی ہے ، شوباز شریف اپنا نام تو بدلوپانچ سال میں بجلی لوڈشیڈنگ ختم نہیں ہوئی ، زرداری کا احتساب کرنے والے خود احتساب کے شکنجے میں آگئے ہیں ،میاں برادران پاگل ہو گئے ہیں انکا دماغی ایکسرے ہونا چاہیے ،،عمران خان وزیر اعظم بنے تو ہر ایک کا احتساب ہو گا ۔