ڈاکٹر سید اجمل حسین کو گریڈ 19مین ترقی دیکر ایسوسی ایٹ پروفیسر بنادیاگیا

بدھ 23 مئی 2018 23:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) خیبرتدریسی ہسپتال کے شعبہ ای این ٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سید اجمل حسین کو گریڈ 19مین ترقی دیکر ایسوسی ایٹ پروفیسر بنادیاگیاہے ڈاکٹر سید اجمل حسین ہیڈاینڈ نیک سرجری کے یونٹ نمبر چار کے انچاج مقرر کیے گئے ہیں ڈاکٹر سید اجمل حسین 24سال سے ای این ٹی کے شعبے سے منسلک ہیں کراچی سے ایف سی پی ایس کرنے کے ساتھ خیبرمیڈیکل کالج مین تدریس کے فرائض بھی سرانجام دے رہے ہیں ان کا شمار اپنے شعبے کے اعلیٰ مہارت رکھنے والے ڈاکٹروں میں ہوتاہے۔

متعلقہ عنوان :