ڈیرہ پولیس کا کالعدم تنظیموں کے ٹھکانوں پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن، 16 ملزمان گرفتار بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

بدھ مئی 23:41

ڈیرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) ڈیرہ پولیس کا خفیہ اطلاع پر حاجی مورا کے علاقے میں ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ خان کی قیادت میں کالعدم تنظیموں کے ٹھکانوں پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،16 ملزمان سے سات پستول،چھ شارٹ گن،تین رائفل اور سینکڑوں کارتوس برآمد،الگ الگ مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ خان کی قیادت میں ڈیرہ پولیس نے تھانہ گومل یونیورسٹی کے علاقہ حاجی مورا میں صبح سویرے چار بجے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا ۔

آپریشن میں ایس پی رولر سلیم ریاض،،ایس پی صدر حسن افضل، تین ڈی ایس پیز ،،تھانہ صدر،ڈیرہ ٹائون،کینٹ،گومل یونیورسٹی،پروآ پولیس اور سی ٹی ڈی کے علاوہ کیو آر ایف،آرآر ایف اور بی ڈی یو نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

آپریشن میں مجموعی طور پر130پولیس اہلکاروں حصہ لیا جبکہ آپریشن میں پولیس کی بیس گاڑیوںاور ایک اے پی سی کی مدد بھی حاصل تھی۔ اس موقع پر پولیس نے چھ سو مکانات کو چیک کیا اور تیس مشکوک افراد کو گرفتار کیا جن میں سے سولہ ملزمان سے سات پستول،چھ شارٹ گن،تین رائفل اور 159کارتوس برآمد کرلیئے،،پولیس نے اس حوالے سے الگ الگ مقدمات بھی درج کرلیئے ہیں۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کو تفتیش کیلئے الگ مقام پر منتقل کردیا ہے۔ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ خان نے میڈیا کو بتایا کہ کالعدم تنظیموں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف پولیس کا آپریشن جاری رہے گا اور کسی کیساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائیگی۔