گورنر گلگت بلتستان نے گلگت بلتستان پولیس ویلفیئر فنڈ ایکٹ 2018ء کی باقائدہ منظوری دیدی، محکمہ پولیس جی بی آفیسروں سے سالانہ فنڈ جمع کرئیگا جو ان کے بچوں کو تعلیم، صحت سمیت دیگر سہولیات کی مفراہمی میں استعمال ہوگا، غضنفر علی خان

بدھ مئی 23:41

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے گلگت بلتستان پولیس ویلفیئر فنڈ ایکٹ 2018ء کی باقائدہ منظوری دیدی،مذکورہ ایکٹ کی منظوری کے بعد پولیس اہلکاروں اور ان کے بچوں کو تعلیمی سکالر شپس، صحت کی سہولیات، شادی کے اخراجات، بیوہ الاونس اور تدفین کے اخراجات کی سہولیات فراہم ہونگی۔۔گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے سفارشات پر پولیس ویلفیئر فنڈ ایکٹ 2018ء کی باضابطہ منظوری دے کر اس ایکٹ کو نافذالعمل کر دیا۔

گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ اس ایکٹ کو نافذ کرنے کے بعد محکمہ پولیس گلگت بلتستان پولیس آفیسروں سے سالانہ فنڈ جمع کریگی اور اس فنڈ کے ذریعے پولیس اہلکاروں اور ان کے بچوں کو بہترین تعلیم،، صحت اور دیگر سہولیات مفراہمی کے لیے استعمال ہوگا۔

(جاری ہے)

گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ اس ایکٹ کے ذریعے پولیس اہلکاروں اور ان کے بچوں کو تعلیمی سکالر شپس، صحت کی سہولیات، شادی کے اخراجات، بیوہ الاونس اور تدفین اور پولیس آفیسروں کو قرضے کے سہولیات میسر ہونگی۔ اس ایکٹ کی منظوری کی تقریب میں ممبر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی رانی عتیقہ غضنفر، انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان صابر احمد اور سیکریٹری گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی عبدالرزاق نے شرکت کی۔