ڈپٹی کمشنر گلگت کی زیر صدارت پولیس مجسٹریسی نظام کو بہتر بنانے کے حوالے سے اہم اجلا س، ضلع بھر اے سیز کی شرکت

بدھ 23 مئی 2018 23:41

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ / ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق کی زیر صدارت ایک اہم پولیس مجسٹریسی کے نظام کو بہتر بنانے کے حوالے سے اجلا س منعقد ہوا جس میں ایس پی گلگت، اے سی گلگت، اے سی دنیور، اے سی جگلوٹ، اے ایس پی گلگت، دنیور، جگلوٹ،اور تمام تھانو ں کے ایس ایچ او صاحبان اور تماتم مجسٹریٹ صاحبان نے شرکت کی۔

ڈی سی گلگت نے میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ مجسٹریٹ اور پولیس آپس میں تعاون کریں تاکہ ضلع میںسیکیورٹی اور انتظامی امو ر کی بہتر انجام دہی ہو سکے۔اس دوران ایس پی گلگت نے ڈی سی گلگت نے رمضان المبار ک کے دوران شام کے اوقات پر تراویح کی سکیورٹی کے حوالے سے ایس پی گلگت سے بریفنگ دی۔اس کے علاوہ ڈی سی گلگت نے 18 مساجد جوکہ انتہائی حساس اور 19 مساجد جو کہ حساس قرار دیے جا چکے ہیں ان کی فو ل پروف سیکورٹی کی جائے اور گلگت کے داخلی اور خارجی راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کر کے چیکنگ کے نظام کو سخت سے سخت بنائیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ڈی سی گلگت نے جی بی سکاؤٹس ، رینجر کو ہدایت کی شہر میں گشت کرتے رہیں اور تراویح کے دوران انتہائی حساس مساجد کی سیکورٹی کو یقینی بنائیں۔اس کے ساتھ ڈی سی گلگت نے غیرملکیوں سیاحوں اورچائنیز ورکرزکی لسٹ تیار کرکے رپورٹ پیش کریں۔ نلترریسٹ ہاؤس کی چاردیواری اونچی کرکے کانٹہ دار تار اور سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کے احکاما ت جاری کئے۔

ڈی سی گلگت تما م مجسٹریٹ حضرات کہ ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ خالص سرکار زمینوں پر قبضہ ما فیا کے حوالے سے سخت اقدام عمل میں لاکر جلد رپور ٹ پیش کریں۔ رمضان المبارک کے دوران پر ائس کنٹرو ل چیکنگ کے حوالے مجسٹریٹ اور پولیس ایک دوسرے کے تعاون سے چیکنگ کے نظام کو موثر بناکر عوام کو ریلیف دیں گے۔جگلو ٹ میں غیر قانونی لکڑی کی سمگلنگ کو روکنے کے لئے سخت اقدامات کریں اگر کسی بھی قسم کی لکڑی کی ترسیل ہو تو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کی اجازت نامہ چیک کریں۔

متعلقہ عنوان :